21 جنوری، 2018، 10:20 AM

کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک

کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار ہے جو کہ اسلحہ اور خود کش جیکٹوں سے لیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں 2دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں مقیم افراد اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

News ID 1878188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha